قلعہ سے ملحقہ لینیئر پارک میں واک وے کی تعمیر مکمل‘ ٹرمینیلیا کی شجرکاری بھی جاری

قلعہ سے ملحقہ لینیئر پارک میں واک وے کی تعمیر مکمل‘ ٹرمینیلیا کی شجرکاری بھی ...

ملتان( سپیشل رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے قلعہ سے ملحقہ لینیئر پارک میں واک وے کی تعمیر کی تعمیر مکمل کر لی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ہے۔پارک میں ٹرمینیلیا اور فائیکس کے درختوں اور پودوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پارک میں پھولوں کی خوبصورت ٹرالیاں بھی سجائی جائیں گی۔ پارک میں واک وے مکمل کرلیا گیا ہے اور ٹف ٹائل کی تنصیب بھی جاری ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی دروازے پر لگے گلیڈی اولس کے پھول مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔جو کہ خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف گرین بیلٹس پر صفائی اور پودوں کی کٹائی کا عمل بھی جاری ہے۔اس سلسلے میں ہائی کورٹ روڈ کی پوری گرین بیلٹ کی صفائی اور کٹائی مکمل کرلی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر