پارا چنار ،کرم ملیشیاء کو واپس ایجنسی میں لایا جائے ،آل پارٹیز

پارا چنار ،کرم ملیشیاء کو واپس ایجنسی میں لایا جائے ،آل پارٹیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار (نمائندہ پاکستان ) آل پارٹیز کرم ایجنسی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت کرم ملشیاء کو واپس کرم ایجنسی لائے ، فاٹا کو ایف سی آر کی لعنت سے جلد چھٹکارا دیا جائے ، بم دھماکے کے متاثرین کو ملک کے دیگر متاثرین کے برابر معاوضے دیئے جائیں۔اپنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز کرم ایجنسی کے رہنماوں محمود علی جان ، قومی وطن پارٹی ، جمیل حسین طوری صدر پاکستان پیپلز پارٹی ، شبیر حسین ساجدی جنرل سیکٹری ایم ڈبلیو ایم ، مہدی حسین بنگش صدر تحریک انصاف ، علمدار حسین آل پاکستان مسلم لیگ ، بہارطوری ، اے ڈی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن ،مسلم حسین پاکستان پیپلز پارٹی نے پاراچنار بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دھماکے کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائے اور پاراچنار کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے بم دھماکے کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سیاسی رہنماوں نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو ریاستی قوانین کے مطابق سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کے ہاتھوں فاٹا میں گرنے والا خون پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے کم تر ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے معاوضوں میں آسمان ارو زمین کا فرق رکھا گیا ہے جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے اور چیک پوسٹوں پر جدید آلات لگائے جائے تاکہ عوام بلا وجہ اذیت میں مبتلا نہ ہو کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ عوام کو ان چیک پوسٹوں پر بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے نتائج صفر نکلتے ہیں۔ آل پارٹیز کے رہنماوں نے متاثرین کیلئے پیکج ملک کے دیگر علاقوں کی برابر دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر اس سے کم ہو تو وہ کسی صورت امدادی پیکج قبول نہیں کرینگے