پورن میں پیرا میڈیکس کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پورن میں پیرا میڈیکس کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پورن(نامہ نگار)صوبہ کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل ہیڈکواٹر ہستال پورن کے پیرامیڈیکس درجہ چہار م ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ موجودہ صوبائی حکومت درجہا چہارم ملازمین کو مکمل نظر انداز کررہی ہے ملازمین نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کو اپنے کئے ہوئے وعدے کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے احتجاج کیوجہ سے مریضوں کو بھی انتہائی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نوشہرہ میں تمام کلا س فورڈرائیوز ،منسٹریل اور کمپیوٹر اپریٹر کو مل رہے ہیں جبکہ باقی صوبہ کے ملازمین تاحال اس سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ازجلد مذکورہ الاؤنس کو جاری کرنے کے احکامات صادر فرمایا جائے بصورت دیگر ملازمین صوبائی اسمبلی کا گھیراؤں کرینگے مقررین میں کلیم اللہ صدر آل کلاس فور ضلع شانگلہ ،چئیرمین عالم شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر