عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سپورٹس کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سپورٹس کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورو رپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سپورٹس ڈے کے عالمی دن کے خوالے سے آج مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ارشدخان، پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر فیاض علی شاہ، چیف پراکٹر ڈاکٹر ادریس، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر سلیم اللہ خان، میڈیا انچارج عابد محموداور فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کے فیکلٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر آسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نے ارشد خان نے بتایاکہ آج جن جن کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے ان میں تقاریری مقابلے، والی بال، اتھلیٹکس، رسہ کشی اور واک کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کے عالمی دن کے موقع پے سپورٹس ٹوارزم کا آغاز کیا جائیگا اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اورسوات کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 150 طلباء و طالبات پر مشتمل پہلہ دستہ سوات سے بونیر تک موونٹین ٹریک میں حصہ لے گا اور ایلم کی پہاڑی پر کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔