میاں چنوں‘ خاوند کے ہاتھوں قتل بیوی اور اس کے بھائی کی قبر کشائی نمونے فرانزک لیبارٹری کو ارسال

میاں چنوں‘ خاوند کے ہاتھوں قتل بیوی اور اس کے بھائی کی قبر کشائی نمونے ...

میاں چنوں(نمائندہ خصوصی)میاں چنوں مندر والی گلی کے رہائشی عبدالمجید جس کی جواں سالہ بیٹی صنم ناز اور بیٹا شازم مجید پر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے ،جس پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی اور پتہ چلنے پر مشروب کو لیبارٹری بھیجا گیا جس سے پتا چلا کہ دونوں بہن بھائیوں کو مشروب میں کالا پتھر ملا کر پلایا گیا تھا ،جس پر گھر والوں نے شک گزرنے پر صنم ناز کے خاوند زاہد سے پوچھ کی گئی جس کے بعد وہ گھر غائب ہو گیا ،گزشتہ روز ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف 302کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے اور مرنے والوں کی قبر کشائی کر کے نمونے حاصل کرنے کے لئے مقامی سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق کو درخواست دی جس پر عدالت نے گزشتہ روز دونوں نعشوں کے نمونے حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری لاہور روانہ کر دیئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر