ڈائریکٹر کی غفلت ‘ آفیسر کی نامزدگی نہ ہونے سے شعبہ اسٹیٹ ایم ڈی اے میں پلاٹوں کا ٹرانسفر رک گیا

ڈائریکٹر کی غفلت ‘ آفیسر کی نامزدگی نہ ہونے سے شعبہ اسٹیٹ ایم ڈی اے میں ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہوئے اس شعبہ میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کیلئے کسی آفیسر کو نامزد نہیں کیا ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے یہ شعبہ اس مسئلہ کا شکار ہے لیکن ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اس پر توجہ دینے کو تیار نہیں۔معلوم ہوا ہے مجاز آفیسر کا تقرر نہ ہونے کیوجہ سے ایم ڈی اے میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کا عمل مکمل طور پر رک چکا ہے۔جبکہ مک مکا کرنے والے سائیلین کے پلاٹوں کے کیسز فوری طور پر نمٹا دئیے جاتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر