کوکا کولا کا تعاون‘ لمز میں بین الاقوامی معیارکے ایلویٹک سنٹر کا افتتاح
ملتان(پ ر)کوکا کولاکے تعاون سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں منگل کو ایک تقریب میں بین الاقوامی معیارکے ایکویٹک سینٹر (Aquatic Center)افتتاح کیا گیا ۔ اس تقریب میں کوکا۔کولا کے یورپ، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (ای ایم ای اے) (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
گروپ کے پریذیڈنٹ برائن اسمتھ، کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ (ایم ای این اے) کے پریذیڈنٹ زوران وکینک مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ ادارے کے دیگر ارکان موجود تھے۔ لمز یونیورسٹی آمد پر کوکاکولا کے خصوصی وفد کا خیرمقدم لمز کے پرو چانسلر سید بابر علی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل نقوی اور لمز کے ریکٹر رزاق داؤد نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء نے اس وسیع و عریض ایکویٹک سینٹر کا دورہ کیا۔ یہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سوئمنگ فیڈریشن (ایف آئی این اے) کی منظور کردہ پیمائش کی حامل تیراکی کی پہلی سہولت ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 25 میٹر لمبائی کی آٹھ لینز ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان نے کہا، "کوکا۔کولا کی برانڈ اقدار میں شامل سب سے اہم ستونوں میں سے ایک اپنے لوگوں کے لئے سرگرم طرز زندگی ہے کوکاکولا لمز ایکویٹک سینٹر کا قیام ایک مثال ہے کہ کیسے ایسے کاروباری اشتراک معاشرے کو پائیدار اور غیرمعمولی فوائد پہنچا سکتے ہیں ۔" پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی نے کہا کہ اس سہولت کے قیام میں کوکا۔کولا کے تعاون کے مشکور ہیں۔ ایکویٹک سینٹر رواں ہفتے فعال ہوجائے گا۔