انقلابی پالیسیوں کی بدولت زندگی کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے‘ عرفان دولتانہ

انقلابی پالیسیوں کی بدولت زندگی کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے‘ عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت تعلیم ،صحت (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
،زراعت ،صنعت اور دیگر شعبہ جات بے مثال ترقی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے معیاری زندگی کو بلند کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے ۔صوبہ میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں ،میاں عرفان دولتانہ نے مزید کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا ۔