سہ روزہ عالمی اجتماع اسلام کی سر بلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا:مولانا شجاع الملک

سہ روزہ عالمی اجتماع اسلام کی سر بلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا:مولانا شجاع ...

صوابی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ جمعہ آٹھ اپریل سے اضا خیل ضلع نوشہرہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا سہ روزہ صد سالہ یوم تاسیس کانفرنس کے حوالے سے تاریخی عالمی اجتماع عام اس خطے میں دین اسلام کی سر بلندی ، امن اور اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع گوہاٹی اور نارنجی میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نور بخت شاہ ، منتظر شاہ ، مناظر شاہ ، عمر شاہ ، سید کمال شاہ ، صفدر اور علی زر خان نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کاا علان کیا جب کہ اجتماعات سے شیخ القر آن مولانا نور الہادی صاحب حق صاحب کے علاوہ ضلعی نائب امیر اشفاق اللہ خان ، ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی ، مولانا جہانزیب ، حاجی آفتاب خان ، مولانا حسین احمد اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اجتماع عام کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں امام کعبہ آج جمعرات کو اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے جب کہ صوابی کے عوام ہمارے ساتھ میزبان ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر نے اسلامی دفعات ، آئین ، ناموس رسالت کے حوالے سے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی علماء کرام اور جے یو آئی دین اسلام کی سر بلندی کے لئے عملی کر دار ادا کر تی رہے گی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی ممالک میں جو فسادات شروع کئے گئے ہیں اس کانفرنس میں بین الا قوام پر یہ واضح کیا جائیگا کہ مسلمان امن پسند ہے ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ عالمی کفر ایک سازش کے تحت پگڑی داڑھی علماء اور مدارس بد نام کر رہے ہیں لیکن وہ اس سازش میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں علماء حق کو کامیابی حاصل ہو گی اور ایک مرتبہ اس خطے پر علماء دین کی حکومت قائم ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پچھلا دور بھی مثالی تھا علماء ہی اس ملک اور قوم کو تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ایم ایم اے دور حکومت میں اس صوبے میں نہ صرف امن تھا بلکہ کرپشن نام کی بھی کوئی چیز نہیں تھی #

مزید : پشاورصفحہ آخر