مختلف وارداتوں میں پٹرولنگ اہلکار سمیت متعدد شہری لٹ گئے

مختلف وارداتوں میں پٹرولنگ اہلکار سمیت متعدد شہری لٹ گئے

ملتان(کرائم رپورٹر) مختلف وارداتوں میں ہائی وے پٹرولنگ کے ملازم سمیت متعدد شہری لٹ گئے ، شجاع آباد میں تین ڈاکوؤں کے گروہ نے پہلے سمرا اور پھر عبدالغفو ر سے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

موٹرسائیکلیں، موبائل اور نقدی چھین لی، شاہ شمس کے علاقہ میں خاتون سمیت تین افراد نے پی ایچ پی کے ملازم طارق حسین سے موبائل اور پرس چھین لیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں طالب علم علی حیدر سے موبائل اورنقدی چھینی گئی ہے، حرم گیٹ کے علاقہ میں منیر اور نیو ملتان سے رئیس کی جیبوں سے ملزم ہزاروں کی نقدی لے گئے، گلگشت میں محسن کی کار روک کر نوسر باز نے موبائل چوری کرلیا،نیو ملتان میں اسلام کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر