کہروڑ پکا‘ حالات سے تنگ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کر لی
کہروڑپکا(تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ چوکی مستی خان کی رہائشی شمیم مائی زوجہ محمدرمضان قوم بھٹی نے گزشتہ روز گھریلوحالات (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سے دل برداشتہ ہوکر کالاپتھرپی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کو بہاولپوروکٹوریہ ہسپتال لے گئے جہاں پر اس نے ایک بجے رات دم توڑدیا۔ شمیم مائی کے تین بچے ہیں۔ وکٹوریہ ہسپتال کی انتظامیہ نے نعش پولیس تھانہ صدرکے حوالے کردی۔ پولیس تھانہ صدرنے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے لے آئی۔ ورثاء نے پوسٹ مارٹم سے انکارکیاتوپولیس نے کہاکہ عدالت سے اجازت لے لو۔ عدالت میں درخواست کی لیکن پولیس تھانہ صدرکے مطابق عدالت نے ورثاء کی درخواست سے اتفاق نہ کیا۔ جس کے بعد پولیس تھانہ صدرنے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔