نوشہرہ ،اونچی دکان پھیکا پکوان ،قاضی میڈیکل کپملیکس بنیادی سہولتوں سے محروم

نوشہرہ ،اونچی دکان پھیکا پکوان ،قاضی میڈیکل کپملیکس بنیادی سہولتوں سے محروم

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اونچی دکان پھیکی پکوان اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم مریضوں کیلئے ہسپتال میں ایمرجنسی اورادویات ناپید حکومت اور بورڈ آف گورنرز میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے نوشہرہ کے عوام ہسپتال کی کارکردگی سے مایوس ایک بار پھر پشاور اور مردان کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور بورڈآف گورننگ میڈیکل کمپلیکس کی ناقص کارکردگی، غفلت سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل نوشہرہ میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا افتتاح پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک نے کیاتھا جس میں بورڈ آف گورننگ کے ممبران نے میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مریضوں کو تین وقت کا مفت کھانے کی فراہمی کے تمام دعوے کئے تھے لیکن حال یہ ہے کہ ہسپتال میں کھانا تو دور کنار مفت ادویات اور ڈاکٹر بھی موجود نہیں ایمرجنسی وارڈ میں بھی موجود نہیں ہوتا نوشہرہ کے عوام نے ایک بار پھر پشاور لیڈی ریڈنگ اور مردان میڈیکل کمپلیکس کا رخ کردیا جبکہ اکثریتی عوام ڈی ایچ کیو نوشہرہ میں علاج سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نامکمل ہسپتال کی افتتاح کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ عوام کو بلڈنگ کی طبی سہولیات کی ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں تمام طبی سہولیات کی فقدان کا نوٹس لے اور ہسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرزکی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر