وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سے محکمہ تعلیم کے نمائندہ وفد کی ملاقات

وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سے محکمہ تعلیم کے نمائندہ وفد کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ سے بدھ کے روز محکمہ تعلیم کے اینڈیپنڈنٹ یونٹس کے نمائندہ وفد نے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں آگا ہ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کے آئی ایم یو کارکنان کی طرح انہیں بھی مستقل کیا جائے۔وزیر قانون نے وفد کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور کہا کہ صوبائی حکومت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی۔وفد نے مسائل کو توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر