پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی دن پر سیمینار

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی دن پر سیمینار

ہنگو(بیورورپورٹ)پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمنار۔علاقہ مشران،معززین،بلدیاتی نمائندوں سمیت معذور افراد کی بھی شرکت۔لینڈ مائینز سے متعلق آگاہی سیمنار میں شعور اجاگر کرنے کے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان ضلع ہنگو کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں لینڈ مائنیز کے حادثات اور نقصانات سے بچاو بارے عالمی دن کے موقع پر اگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی تحصیل کونسلر نور خان سمیت بلدیاتی نمائندوں،علاقہ مشران اور معذور افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ریڈکریسنٹ سو سائٹی کے DMO زین العارفین،ایم ار ای آفسیر محمد ایوب نے تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ضلع ہنگو نے سال 2014 میں 377 سیشنز کی وساطت سے 12679 افراد،2015 میں 1123 سیشنز میں 30 ہزار افراد،2016 آگاہی پروگرامات کے زرئعے 6749 افراد جبکہ رواں سال 2017 کے جاری مہم میں 1483 افراد کو مائنیز سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ مذید 13 افراد جوکہ لینڈ مائینز اور مختلف حادثادت سے معذور ی کا شکار ہو چکے تھے۔ان کو دوبارہ جسمانی اعضاء فراہمی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1863 سے معرض وجود میں آنے والا غیر ملکی فلاحی ادارہ ICRC دنیا کے 190 ممالک میں انسانیت کے جذبے کے تحت مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔قدرتی آفات،حادثاتی اور ذندگی کے مختلف حالات سے متاثرہ افراد یا خاندانوں کی آباد کاری،صحت سمیت مختلف امور پر خدمات فراہمی عظیم انسانی خدمات کی عکاسی ہے۔عالمی دن کے سیمنار سے خطاب میں مہمان خصوصی تحصیل کونسلر نور خان نے کہا کہ ادارہ PRCS انسانی خدمت کے جزبے سے سرشار ہوکر لازوال خدمات پیش کر رھاہے۔جوکہ قابل تحسین ہیں۔اورانسانی خدمت کے اس مشن میں ادارے کے شانہ پشانہ رہ کر مکمل تعاون فراہم کریں گے۔دریں اثناء معذور افراد نے ادارہ پی آر سی ایس کی جانب سے ان کی پھر پور داد رسی جسمانی اعضاء کی فراہمی دوبارہ نئی زندگی کے مواقع دینے اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔جبکہ پی ار سی ایس کی طرف سے معذور افراد میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر