تعلیم کے بغیرترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا ،انصار اللہ خلجی

تعلیم کے بغیرترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا ،انصار اللہ خلجی

مردان (بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری صحت انصاراللہ خلجی نے کامیاب اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جن قو موں نے تعلیم کی قدر جانی ہے آج وہ پوری دنیا پر راج کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول فقیربن مردان میں نیو بغدادہ ویلفئیر ایسوسی ایشن بغدادہ کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے نیو بغدادہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدرعبیداللہ،ضمیرگل،وصال،مختیار،نوید،ذاکر،کسان کونسلرنواب علی اور سکول کے ہیڈٹیچر محمد جمیل نے بھی خطاب کیا اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیں۔مقررین نے کہا کہ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرکے ایک کارآمد شہری بناکر ملک وقوم کی خدمت میں اپنا کردار اداکریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر