اشیائے خوردنی کی مقررہ قیمتوں میں فروخت یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ

اشیائے خوردنی کی مقررہ قیمتوں میں فروخت یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے گھی اورخوردنی تیل کے علاوہ دیگراشیائے خوردونوش کی فروخت کومقررہ قیمتوں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
پریقینی بنانے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت پنجاب کے36سیکرٹریز،سپیشل سیکرٹریزاورممبران بورڈآف ریونیوکورحیم یارخان سمیت پنجاب کے دیگراضلاع میں جاکرمانیٹرنگ کرنے کاحکم جاری کردیاگیاہے کیونکہ گھی ، خوردنی تیل سمیت دیگراشیاء خوردونوش کی مقررکردہ قیمتوں پرعوام کوفراہمی میں بیشترضلعی حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے یہ افسران تمام اضلاع کے دوروں کے دوران بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز، بیکریوں، سویٹ مارٹس، دکانوں، بازاروں اورگلیوں محلوں میں واقع دکانوں کے ساتھ ساتھ جمعہ واتواربازاروں پراچانک چھاپے ماریں گے اورحکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے سوالات کے جوابات حاصل کرکے تفصیلی رپورٹ دیں گے ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے 13سوال دئیے گئے ہیں جن پرپورانہ اترنے والے اضلاع کی دکانوں کے مالکان اورضلعی حکومتوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔