آل ایجوکیشن ایمپلائز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کا عندیہ

آل ایجوکیشن ایمپلائز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کا عندیہ

شیرگڑھ(نامہ نگار)آل ایجوکیشن ایمپلائزکوارڈینیشن کونسل مردان نے تنخواہوں میں اضافے،ٹائم سکیل کے حصول اور مردان بورڈ کے انتظامیہ کے نامناسب روئیے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا14اپریل کو مردان میں احتجاجی مظاہرہ جبکہ20اپریل کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگااس بات کا اعلا ن مردان میں ایکشن کمیٹی کے صوبائی چیرمین اسلام الدین خان کوارڈینیشن کے صوبائی صدر وہاب منصوری،ضلعی صدر محمد سراج خان اور ختر حسین نے کوارڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس میں کیا مقررین نے کہا کہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت نے گذشتہ چار سالوں سے ملازم دشمن پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے میں لیت ولعل سے کام لیا جا رہا ہے جبکہ مانیٹرنگ کے نام پر اساتذہ کی تذلیل جاری ہے آن ڈیوٹی اساتذہ کو غیر حاضر کرکے ان کے تنخواہوں سے کٹوتی کی جا رہی ہے اور ان کو ذہنی اذیت سے دوچار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مردان بورڈ کے چیرمین،کنٹرولر اور اسسٹنٹ کنٹرولر کے نامناسب روئیے کی وجہ سے اساتذہ کی تذلیل کی گئی جو ناقابل برداشت ہے اور ان کو عہدیوں سے ہٹاکر دم لیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخواہ کے گریڈ 17اور اوپرکے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور باقی ملازمین کو نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صوبائی ملازمین اپنے حقوق اب مانگے نہیں بلکہ چھین کے دم لیں گے اور14اپریل کو عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ 20اپریل کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا جو مطالبات کے حل تک جاری رہیگا

 

مزید : پشاورصفحہ آخر