خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قومی اڈہ کا تنازعہ حل طلب

خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قومی اڈہ کا تنازعہ حل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی ( بیو رورپورٹ ) لنڈی کوتل پولیٹیکل انتظامیہ طورخم خوگہ خیل قومی آڈے کا تنازعہ جلد حل کیا جائے،3Gبندش قبائل کے خلاف سازش ہے جلدلنڈی کوتل سمیت پورے فاٹا میں تھری جی نیٹ ورک بحال کیاجائے ،پاک افغان بارڈر پر تاجروں اور عوام کیلئے حکومت آسانی پیدا کرے ،جے یو آئی فاٹا کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس لنڈی کوتل پریس کلب میں جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری ،جے یو آئی مرکزی سوشل میڈیا کے انچارج مولانا سمیع سواتی ،خیبر ایجنسی کے سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی اور لنڈیکوتل کے امیر مولانا مجاہد احمد ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ طورخم خوگہ خیل قومی اڈے کا تنازعہ پوری قوم کا اقتصادی مسئلہ ہے پولیٹیکل انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر اندر مسئلہ کا حل نکالے ورنہ عوام کی طاقت سے اسکا انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینگے جس کیلئے خوگہ خیل قوم کے ہر تپے پر مشتمل افرادحصہ لینگے انہوں نے کہا کہ تھری جی بندش قبائل کے خلاف سازش ہے جو فاٹا کے عوام کو اندھیرے میں دھکیلناہے انہوں نے کہا کہ اگر 3Gبندش کا فیصلہ سیکورٹی کی بنیاد اور ملکی مفاد میں ہے تو پھر دھماکے چارسدہ ،پشاور لاہور اور کراچی میں بھی ہو رہے ہیں تو پھر پوری ملک میں تھری جی نیٹ ورک کو بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اور عوام کیلئے حکومت سہولیات دے کیونکہ یہاں کے عوام کے اکثریت کا کاروبار طورخم بارڈر سے وابستہ ہے ،،،،،،،