تخت بھائی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیرا میڈیکس کا مظاہرہ

تخت بھائی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیرا میڈیکس کا مظاہرہ

تخت بھائی (نامہ نگار) پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تخت بھائی کے پیرامیڈکس کلاس فور کا احتجاجی مظاہر ہ ۔ ڈاکٹر وں کو 70000ہزارروپے جبکہ نرسنگ سٹاف کو ماہانہ 10000ہیلتھ الاؤنس ملتے ہیں۔ پیرا میڈکس کے کلاس فور اس الاؤنس سے محروم ہیں ۔ اس سلسلے میں پیرا میڈکس کے کلاس فور ملازمین نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تخت بھائی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئیپیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر افسر خان اور دیگر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کو ماہانہ 70000ہزار روپے ہیلتھ الاؤنس دیا جاتا ہے اور نرسنگ سٹاف کو10000روپے ملتے ہیں جبکہ پیرامیڈکس کے کلاس فور ابھی تک اس الاؤنس سے جان بوجھ کر محروم رکھے ہیں جو پیرا میڈکس کلاس فور کا معاشی قتل عام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی یہ الاؤنس کم از کم 5000روپے مقرر کئیجائے ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ، وزیر صحت اور صحت کے دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پیرا میڈکس کے کلاس فور کو پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس مقرر کیا جائے۔ورنہ بعد میں ہم صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر