بٹ خیلہ ،سول ڈیفنس ضلع ملاکنڈ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

بٹ خیلہ ،سول ڈیفنس ضلع ملاکنڈ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )سول ڈیفنس ضلع ملاکنڈمیں سخت بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے گھر کے بھیدی سابق پوسٹ وارڈرن سی ٹو اسلام الدین نے سول ڈیفنس آفیسر اور انسپکٹر پر تحائف دعوتوں اوردوسرے فوائد لے کر ٹیکسی ڈارئیوروں افغان مہاجرین اور جرائم میں ملوث افراد کو رضاکار کارڈ دینے کا الزام لگاکر احتجاجاسول ڈیفنس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ کے سب آفس بٹ خیلہ میںیو سی لوئر بٹ خیلہ کے جنرل کونسلر اور سماجی کارکن اسلام الدین نے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سول ڈیفنس آفیسر ملاکنڈ اعجاز اور انسپکٹر شوکت علی نے قدرتی آفات اورہنگامی حالات موقع پرعوامی خدمت و بحالی کیلئے کام کرنے والے اہم ادارے سول ڈیفنس کو گھر کی لونڈی بناکر اپنا راج قائم کر رکھاہے عر صہ دراز سے منسلک ذمہ داروں اور رضا کاروں کی مشاورت کے بغیر مرضی کے فیصلے کئے جارہے ہیں اور من پسند افراد کو اپنی معمولی ذاتی فائدے اور لالچ کی بنیاد پر اہم عہدے اور رضارکار کارڈ دئیے جارہے ہیں جن میں کئی ایک مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں جبکہ ٹیکسی ڈارئیور یہ کارڈ پولیس اور آرمی چیک پوسٹوں پر استعمال کر کے ادارے کی بد نامی کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس صورت حال کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں رضا کار وں میں سخت مایوسی وو بے چینی پائی جاتی ہے انھوں نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا اور کنڑولرڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سید ظفر علی سے اپیل کی کہ سول ڈیفنس ملاکنڈ میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانو نی کاروائی کی جائے ۔