حکومت بلاتا خیر ہیلتھ کلاس فور ملازمین کے مطالبات کو پورا کرے:ڈاکٹر امجد علی

حکومت بلاتا خیر ہیلتھ کلاس فور ملازمین کے مطالبات کو پورا کرے:ڈاکٹر امجد علی

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) حق پرست گروپ مٹہ کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حکومت بلاتاخیر ہیلتھ کلاس فور ملازمین کے جائز مطالبات کو پوری کرکے سرکاری کام کو متاثر اور بند ہونے سے بچائے ایک ہی گھر میں دو قسم کی قانون چلانا کہاں کا انصاف ہے انصاف کے دعویداروں نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہیلتھ میں جن ملازمین کو پچھلے چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہے انکوں تنخواہیں دیں جب حکومت کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے تو پھر بھرتی کیوں کرتے ہے بڑے بڑے اعلانات اور عوام کی سامنے جھوٹ پر مبنی سبز باغ بنانے والے ذرہ زمین پر اتر کر زمینی حقائق بھی دیکھ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ ہسپتال میں ہیلتھ کلاس فور ملازمین کی احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کیمپ سے مٹہ کے صدر طالعمند بشیر سرفراز خان اور دیگر نے بھی خطاب کی ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہیلتھ پروفیشن الاونس دینااور کلاس فور ملازمین کو نہ دینا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین سرکاری محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور یہ لوگ تمام سرکاری ملازمین میں سب سے غریب لوگ ہے لیکن یہ انصاف سمجھ سے بالاتر ہے کہ موجودہ انصاف کے حکومت نے یہ کونسی انصاف کیا ہے کہ ان غریبوں کو ہیلتھ الاونس نہیں دی جاتی ہے اور ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کو دی جاتی ہے اور باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری ہوئی ہے انہوں نے حق پرست کے جانب سے کلاس فور ملازمین کیساتھ بھر پور تعاون کرنے اور ہر جگہ پر بھر پور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا ادھر صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ میں بھی پچھلے تین روز سے یہ احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر