کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں کلاس فور کی ہڑتال مریضوں کیلئے در د سر

کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں کلاس فور کی ہڑتال مریضوں کیلئے در د سر

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں کلاس فور کی ہڑتال مریضوں کے لئے در د سر بن گیا۔ ڈاکٹر ہسپتال سے غائب مریضوں کا احتجاج وزیر صحت نوٹس لیں اس سلسلے میں کلاس فور نے اپنے مفادات کی خاطر مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈال دیں۔ کلاس فور کا ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ لیکن کاٹلنگ میں کلاس فور کے علاوہ ڈاکٹروں نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیئے۔ جبکہ مریضوں نے ڈاکٹروں کے ڈھونڈنے میں تھک گئے۔ اور ہسپتال مین گیٹ کے سامنے زمین پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے عملے نے غریبوں کی زندگی داؤ پر لگادی۔ انہوں نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ کاٹلنگ ہسپتال ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر