ڈسٹرکٹ ناظم مردان کی ضلع اکاؤنٹس آفس پر کام شروع کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ناظم مردان کی ضلع اکاؤنٹس آفس پر کام شروع کرنے کی ہدایت

مردان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مردان کے عمارت کی تعمیر نو کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور اس کی تعمیر کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے ۔وہ اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس اینڈ ٹریژری آفس کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ ٹریژریز خیبر پختونخوا نصراللہ خان ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد نسیم ، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ میاں عیان اللہ ، ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس مردان اقبال خان ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ساجد خان ، ایس ڈی اواصغر خان ، ایڈیشنل اے جی سفیر احمد اور اسد خان نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مردان کی عمارت کی تعمیر نو کے لیے 9کروڑ 27لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا ۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے اس موقع پر کہا کہ مردان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی پرانی عمارت مخدوش ہوچکی ہے اور اس کی فوری تعمیر وقت کا تقاضہ ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکاؤنٹس آفس کی عمارت دو مرحلوں میں تعمیر کی جائے گی تاکہ موجودہ دفتر کو کسی اور مقام پر منتقل نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ موجودہ عمارت کی نیلامی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائے تاکہ نئے بلڈنگ کی تعمیر کاکام وقت پر شروع کیا جاسکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر