خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ایجوکیشن کانفرنس کل ہوگی

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ایجوکیشن کانفرنس کل ہوگی

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاو رکے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کل بروز جمعۃ المبارک فیز5حیات آباد میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا پہلا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص ہے۔ جب کہ کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 8اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح 9بجے منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز سے ماہرین کی شرکت کے علاوہ میڈیکل ایجوکیشن او ریسرچ کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے روز پری کانفرنس ورکشاپس کے صبح اور سہ پہر کو دو الگ الگ سیشنز ہونگے جن میں نامور ملکی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم، میڈیکل پروفیشنلز اور محققین مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے اورلیکچرز پیش کریں گے ۔کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے ایم یوکے ملٹی پرپزز ہال میں8اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح 9بجے منعقد ہوگی۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنااور اس میں گزشتہ سالوں کے دوران ہونے والی تحقیق کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات اور فیکلٹی میں جدید تحقیق کے رجحانات پید ا کرنا ہے۔ #

مزید : پشاورصفحہ آخر