شبقدر ،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ،1 جاں بحق ،4 زخمی

شبقدر ،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ،1 جاں بحق ،4 زخمی

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر غنی قلعہ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے علاقہ غنی قلعہ میں رکشہ مخالف سمت میں آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عاطف ولد سیار ساکن سوختہ سمیت چار افراد عزیز اللہ ولد سرتاج ۔ اسلام گل ولد سیف الدین نسیم اللہ ولد تسلیم خان اور سفی اللہ ولد ہرین خان شدید زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر لے جایا گیا جہاں پر عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم تھوڑ کیا زخمیوں میں سے دو کو شبقدر ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا دوسری جانب پولیس تھانہ شبقدر میں واقعہ کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر