بی ٹیک تھرڈاورفائنل اےئر امتحانات کے شیڈول کا اعلان

بی ٹیک تھرڈاورفائنل اےئر امتحانات کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کنٹرولر امتحانات نے بی ٹیک تھرڈ ائیر اور فائنل ائیر(چار سالہ پروگرام) نئے کورس کے سپلیمنٹری امتحانات 2015 اور2016کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تھرڈایئر کے امتحانات 2مئی2017 جبکہ فائنل اےئر کے امتحانات3مئی 2017سے شروع ہونگے۔امتحانی داخلہ فارم او رنارمل فیس کیساتھ داخلے کی آخری تاریخ 17اپریل2017ہے۔ امتحانی داخلہ فارم اور فیس کنٹرولر امتحانات کے د فتر میں جمع کی جائیگی۔داخلہ فارم کیساتھ امتحان فیس کی اوریجنل رسید ، متعلقہ پرنسپل ؍ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین سے تصدیق شدہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اور پچھلے امتحان کی DMCکی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔ طلباء کو مزید مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔