گلگشت میں حساس اداروں کا آپریشن‘ 6 افراد گرفتار

گلگشت میں حساس اداروں کا آپریشن‘ 6 افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ گلگشت کے علاقے سیوڑہ چوک میں سرچ آپریشن کیا گیا۔(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، اس دوران 130گھروں اور 60افراد کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران 3عورتوں سمیت6افرا د کو حراست میں لیا گیا جبکہ 10بوتلیں شراب بھی برامد کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر