ڈیرہ ،ڈی پی او کا کینٹ تھانہ کا اچانک دورہ

ڈیرہ ،ڈی پی او کا کینٹ تھانہ کا اچانک دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ یاسر آفریدی اچانک تھانہ کینٹ پہنچ گئے، تھانہ کینٹ مصالحتی کمیٹی کے اراکین سے خصوصی ملاقات‘ باہمی جھگڑے اور جلد انصاف کی رسائی میں کردار ادا کرنے پر ممبران میں تعریفی اسناد اور ڈی آر سی کا ممبر بنانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی گزشتہ روز اچانک تھانہ کینٹ پولیس پہنچ گئے جہاں انہوں نے تھانے کی عمارت کا معائنہ کیا، لاک اپ میں حوالاتیوں سے پولیس کے روئیے بارے سوالات کئے، تھانے میں موجود سائلین سے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پرا یس ایچ او کینٹ محمد نواز اور محرر محمد سلیمان کی مستعدی اور سائلین کی جانب سے بہتر رویئے کی تعریف کرنے پر انکی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے تھانہ کینٹ مصالحتی کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کے بعد عوام کے دلوں سے تھانوں کا خوف ختم کردیا ہے، پولیس کلچر کا خاتمہ کردیا ہے، مصالحت سے اللہ پاک بھی خوش ہوتا ہے، تھانہ کینٹ مصالحتی کمیٹی نے انصاف کی رسائی‘ گھریلو رنجش و جھگڑوں کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کمیٹیوں کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے اراکین کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر ان کو ڈی آر سی میں بھی لینے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے تھانہ کینٹ مصالحتی میں کے اراکین کو تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔تھانہ کینٹ مصالحتی کمیٹی کے کنونئیر رانا محمد اسلم، عبداللہ بلوچ ایڈوکیٹ، سعید الرحمن بلوچ ایڈوکیٹ، حاجی زبیر بلوچ، سابق ناظم ملک اکرام ایسر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر