کوڑے کے ڈھیر میں لگی آگ بجھاتے معمر شخص جاں بحق
ملتان(کرائم رپورٹر)قاسم پور کالونی کے قریب میں کوڑا کرکٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی اسی اثناء میں آگ بجھاتے ہوئے 80سالہ امیر بخش اس میں گر گیا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر جلتی آگ سے اسے نکالا جھلسے ہوئے شخص کو تشویش ناک حالت میں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم کا 80فیصدحصہ جھلس چکا تھا ۔نشتر برن یونٹ میں متاثرہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔دریں اثناء والوٹ موڑ شجاعباد روڈ کے قریب گندم اور کماد کی فصل میں آگ بھڑک اٹھی۔جس نے فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر برگیڈ کی 8گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ اور 3گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تاہم آگ سے دو ایکڑ فصل جل کر راکھ ہو گئی ۔