ٹوپی ،ای پی آئی سول ٹیکنیشن کے گھر میں آتشزدگی
ٹوپی( نامہ نگار) ای پی آئی سول ٹوپی کے ٹیکنیشن شمس الوہاب کے رہائش گاہ میں آچانک آگ بھڑک اُ ٹھی کاکھوں کا سامان جل کر خاکستر آگ بجلی کی شارٹ سے لگی ہے مالک مکان شمس الوہاب کا موئقف تفصیلات کے مطابق محلہ سولئی میں واقع شمس الوہاب کی رہائش گاہ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل گیا سامان میں ریفریجریٹر۔40۔انچ ٹی وی25ہزار روپے کا ایک عدد لیپ ٹاپ۔26ہزار روپے کے دو عدد سمارٹ فونز اور65ہزارروپے کیش شامل ہے تاہم کاپی تھگ ودو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے