ڈیرہ ،جمعیت کے اجتماع میں شرکت کیلئے گاڑیوں کی بکنگ شروع

ڈیرہ ،جمعیت کے اجتماع میں شرکت کیلئے گاڑیوں کی بکنگ شروع

ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام سات اپریل سے شروع ہونے والے صد سالہ عالمی اجتماع میں شرکت کے لیئے گاڑیوں کی بکنگ کے باعث ڈیرہ اسما عیل خان میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی شدید کمی پیدا ہوگئی ہے ، جے یو آئی کے زیر اہتمام نوشہرہ میں اضا خیل کے مقام پر سات اپریل سے شروع ہونے والے اجتماع کے لیئے جماعت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی چار سو سے زائد گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر سے دور شادی بیاہ میں جانے والوں کو بارات لے جانے کے لیئے گاڑیاں دستیاب نہیں ہو رہی اور وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں، ٹارنسپورٹرز کا کہنا ہے کہ چونکہ ہماری توقعات سے بڑھ کر ڈیرہ اسما عیل خان سے گاڑیاں بک کی گئی ہیں جس کی وجہ سے تاحال ہم بیرون شہر کسی بھی شادی یا غمی کی صورت میں گاڑیاں فراہم نہیں کرسکتے بلکہ سات اپریل سے نو اپریل تک ضلع کے اندر اور باہر جانے کے لیئے بھی گاڑیاں دستیاب نہیں ہو ں گی، شہر میں ٹرانسپورٹ کی بڑی گاڑیوں کی قلت پیدا ہوجانے کے باعث مقامی ٹیکسی گاڑیوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کرلیا ہے اور ڈیرہ اسما عیل خان سے پشاور کے لیئے یومیہ دوہزار پر بک ہونے والی ٹیکسی کار کا ریٹ تین ہزار روپے یومیہ ہو گیا ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر