ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں کلاس فور ملازمین کا مظاہرہ

Apr 06, 2017

خیبر ایجنسی (پیورورپورٹ ) ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈ ی کو تل میں کلاس فور ملازمین کا خیبر پختون خواہ ہیلتھ الاؤنس منظور نہ ہونے کے حوالے سے لنڈ ی کو تل میں احتجاجی مظاہرہ ہو ا جس میں کلاس فور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر لنڈیکوتل ہسپتال کلاس فور ملازمین کے صدر خیال مدار شینواری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے خیبر پختون خواہ کے محکمہ صحت حکام نے کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ الاؤنس کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل در امد نہیں ہوئی جوکہ غریب ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر حصوں کی طرح قبائلی کلاس فور ملازمین کو جلد از جلد ہیلتھ الاؤنس جاری کر دے ،بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے ہو گا ۔

مزیدخبریں