مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ غربت سروے تا حال شروع نہ ہو سکا

مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ غربت سروے تا حال شروع نہ ہو سکا

مہمند ایجنسی(نما ئندہ خصوصی) مہمند ایجنسی میں بے نظیر انکم سپورٹ غربت سروے تا حال شروع نہ ہو سکا ۔این ۔او ۔سی اور سٹاف کی ٹریننگ اور دیگر لوازمات پوری کر نے کے با وجود سروے شروع کر نے کا عمل تا خیر کا شکار ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن ماروی میمن نے جو لا ئی 2016 میں مہمند ایجنسی کے دورے کے موقع پر سروے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بے بظیر انکم سپورٹ پروگرام تا خیر کا شکار ہے اور ابھی تک یہ عمل شروع نہ ہو سکا ۔اگر چہ اس کے لیے تمام تر لوازمات کی تیا ری ہو چکی ہیں ۔این ۔او۔سی سٹاف ٹریننگ کی تیاری مکمل ہو گئی ہے ۔جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن ماروی میمن نے جو لائی 2016 میں مہمند ایجنسی سمیت دیگر علاقوں دورے میں دوبارہ یکم جنوری 2017 سے سروے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اور اس کے لیے سٹاف کی ٹریننگ ،سروے کنٹریکٹ ،سٹاف کی تقرری،این ۔او ۔ سی حاصل کر نے کے با وجود سروے کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔مہمند ایجنسی کے لا کھوں غریب لو گ اس سروے کے منتظر ہیں ۔بار بار تاریخ بدلنے اور وعدہ خلا فیوں سے ایجنسی کے عوام میں ما یوسی پھیل رہی ہیں ۔مہمند ایجنسی کی سیاسی ،سماجی اور لوگوں نے چیئر پرسن ماروی میمن اور گورنر خیبر پختون خواہ سے مہمند ایجنسی میں سروے جلد شروع کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر