پوری دنیا ایڈز کے مہلک مرض کیخلاف برسر پیکا رہے:وی سی رحمت علی

پوری دنیا ایڈز کے مہلک مرض کیخلاف برسر پیکا رہے:وی سی رحمت علی

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان) آج پوری دنیا ایڈز کے مہلک مرض کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے، اسلا می تعلیمات سے دوری اور تعلیمی کمی کے سبب ایڈز بہت تیزی سے ہمارے معاشرے میں پھیل رہا ہے، ایڈز زدہ افراد بھی معاشرے کا حصہ ہے انہیں نظر انداز کر نا انسانی المیہ کی شکل اختیار کر رہا ہے پاکستان میں ایک لاکھ افراد ایڈز کا شکار ہیں ملا کنڈ ڈویژن میں چھ سو افراد کی بحثیت ایڈز کے مر یضوں کی رجسٹریشن ہو ئی ہے تاہم یہ تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔ ملا کنڈ یو نیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان، ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کریمینالوجی یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، کوپرنسپل انوسٹیگیٹر ڈاکٹر وحید چودھری، قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ،سابق ڈی ایچ او دیر لو ئرڈاکٹر محمد رحمان شاہین نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ایڈزکا پھیلاوتیزی سے جاری ہے جس کے اسباب میں اسلامی تعلیمات سے دوری،تعلیم کی کمی اور احتیاطی تدابیر سے لاعلمی ،جنسی ملاپ اور انتقال خون ایچ آئی وی ایڈزکے پھیلاؤکے بڑے اسباب ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جان لیوا مرض دنیاکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہاہے شرکاء نے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈزسے بچاؤکے لئے اس مرض کے بارے میں آگاہی اوراسلامی تعلیمات پر عمل ہوناچاہئے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہما ر ے معاشرتی تنگ نظر ی اور انسانی روئیوں کی وجہ سے بھی ایڈز میں مبتلا مر یض بیما ر ی کیساتھ ساتھ نفسیا تی بیما ریوں میں محض اس وجہ سے مبتلا ہو تے ہیں کہ اپنے خاندان سمیت کوئی بھی اْسے قبول کر نے کے لیے تیار نہیں ہو تے ہیں حالانکہ وہ ہما ر ے توجہ کے مستحق اور طلب گار ہو تے ہیں انھوں نے واضح کیا کہ ایچ ائی وی ایڈز ہر کسی کو ب�آسانی منتقل نہیں ہو تا جب تک خون کسی کے بدن میں منتقل نہ ہوںیا کو ئی ایڈز زدہ ما ں اپنے بچے کو دودھ نہیں پلا ئے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز برا دری اپنے سر جیکل الات کو سٹریلا ئزڈ کر یں اور حجام برادری بھی اس کے روک تھام میں اپنا کر دار اداکر ئے انھوں نے علما ء پرزور دیا کہ اسلا می تعلیمات کی روشنی میں عوام کو ایڈز کے نقصانات اور بچاو با رے وعظ کر یں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر