ٹانک ، پروفیشنل الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف پر امن احتجاج

ٹانک ، پروفیشنل الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف پر امن احتجاج

ٹانک(بیورورپورٹ)دوسرے اضلاع کی طرح محکمہ صحت ضلع ٹانک کے کلاس فور ملازمین کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے پروفیشنل الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف پر امن احتجاج،جب تک ہمارے مطالبہ حل نہیں ہوتے اس وقت ہمارااحتجاج جاری گا۔تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں ضلع بھر محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ میں صدر سلیم شاہ،ہیبت خان راہی کے علاوہ دیگر نے تقایریں کی ہیبت راہی نے کہاکہ پروفیشنل الاؤنس کا حق ہمارا بنتا ہے کیونکہ ہم کلاس فور صبح سویر آکر ہسپتال اور دفاتر کھولتے ہیں اور آخر میں ہم اس کو بند کرتے ہیں حکومت نے ہماری خدمت بولا کر ہمیں اپنے حق سے محروم کردیا صدر سلیم شاہ قریشی نے کہاکہ ہمارا احتجاج پرامن احتجاج ہوگا جب تک ہمارا مطالبہ حل نہ کیا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر