متحدہ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن درگئی چارسدہ کی تنظیم نو مکمل،حاجی مراد علی صدر منتخب

متحدہ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن درگئی چارسدہ کی تنظیم نو مکمل،حاجی مراد علی صدر ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ)متحدہ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن درگئی چارسدہ کی تنظیم نو مکمل ۔ حاجی مراد علی صدر جبکہ مجیب الرحمان جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تاجر برادری کا بے لوث خدمت کرکے انکے حقوق کا تحفظ کریگی ۔ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی نتظیم پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس متحدہ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن درگئی زیر صدارت مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی منعقد ہوا ۔ جس میں حاجی کوثر خان ، زرشید خان ،حاجی رحیم خان ، حاجی انعام الحسن ، حاجی گل محمد ، اسرار الدین ،سید صالح شاہ باچا اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مراد علی خان صدر ، ظاہر شاہ نائب صدر ، مجیب الرحمان جنرل سیکرٹری ، منیر گل خرانچی ، آصف عاجز پریس سیکرٹری منتخب ۔ مقررین نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرکے انکے حقوق اور مفادات کو مقدم رکھا جائے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر