ڈی ایچ کیو جہلم،جیب تراشوں نے بزرگ خواتین، مریضوں کو لوٹ لیا

ڈی ایچ کیو جہلم،جیب تراشوں نے بزرگ خواتین، مریضوں کو لوٹ لیا

جہلم (بیورو رپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال جیب تراشوں کے نرغے میں بزرگ خواتین اور مریض لوٹ لیے چوکی پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم میں ضلع بھرسے غریب مریض اپنے علاج کی غرض سے یہاں کا رخ کرتے ہیں لیکن چند روز سے جیب تراشوں نے اس کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہیں جس کی وجہ سے کئی بزرگ خواتین اور ہسپتال میں داخل مریض بھی اپنی جیبیں خالی کروا چکے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہسپتال میں پولیس چوکی قائم ہونے کے باوجود ابتک ان جیب تراشوں کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر