ایسٹر کی تقریبات کا آغاز اتوار 9اپریل سے ہوگا،پاسٹر جاوید جانسن پیٹر

ایسٹر کی تقریبات کا آغاز اتوار 9اپریل سے ہوگا،پاسٹر جاوید جانسن پیٹر

اٹک(نمائندہ پاکستان)عید قیامت المسیح (ایسٹر،Easter)کی عباداتی تقریبات کا باقاعدہ آغازکھجور کے اتوار (پام سنڈے ،Palm Sunday ) کی عبادت سے مورخہ9اپریل 2017ء بروز اتوار کو ہو گا جبکہ عید قیامت المسیح (ایسٹر،Easter) کی اختتامی اجتماعی عبادات مورخہ16اپریل2017ء بروز اتوار کو گرجا گھر میں منعقد کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار اٹک شہر کے مرکزی گرجا گھر یو پی چرچ ریلوے روڈ اٹک سٹی کے پاسٹر(پادری) جاوید جانسن پیٹرنے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے،جاوید جانسن پیٹر نے پزید کہا کہ عید قیامت المسیح (ایسٹر،Easter) کی تمام عباداتی تقریبات میں ملک پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،آخر میں پاسٹر(پادری) جاوید جانسن پیٹرنے اٹک کی مقامی ضلعی انتظامیہ اور اٹک کے مقامی پولیس افسران اور جوانوں کا ان کی تمام عبادات کی ادائیگی کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر