ایم سی گرلز ایلمنٹری سکول مہرپورہ غربی اٹک کی طالبات کااعزاز
اٹک(نمائندہ پاکستان)ایم سی گرلز ایلمنٹری سکول مہرپورہ غربی اٹک شہر کی 3طالبات نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے گریڈ8میں پنجاب بھر میں میدان مارکرسکول ، اساتذہ اور علاقہ کا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا ، ہونہار طالبہ نادیہ بابر نے 485نمبر لے کر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی، خدیجہ عفت نے 457نمبر لے کرسکول میں دوسری جبکہ پنجاب بھر میں10ویں پوزیشن حاصل کی ، جبکہ اسی سکول کی طالبہ عظمیٰ پروین نے 444نمبرلے کر بورڈ میں 20ویں پوزیشن حاصل کی تینوں بچیوں کا تعلق غریب اور متوسط گھرانے سے ہے سکول بھر کا نتیجہ 100فیصد رہا ،اس کامیابی میں سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم عابدہ رحمن کا کردار نمایاں رہا ایم سی ٹیچر یونین اٹک کے مراسلہ میں بتایا گیا کہ میڈم عابدہ رحمن کا پروموشن کیس گزشتہ دو سالوں سے رکا ہوا ہے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عابدہ رحمن کا ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی میں پروموشن کیا جائے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تینوں غریب بچیوں کا مستقل طور پر تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے تاکہ وہ اس مہنگائی اور غربت کے دور میں اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں ، کامیابی حاصل کرنے والی نادیہ بابر ، خدیجہ عفت اور عظمی پروین نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہمارے ماں باپ کی دعاؤں ،اساتذہ کی محنت اورہماری تعلیم دوستی کا ثبوت ہے اگر حکومت ہماری سرپرستی کرے تو ہم اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک نام روشن کرسکتی ہیں ۔