چکوال،ایک شخص کی فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے

چکوال،ایک شخص کی فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ سرال تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دوافراد کو شدید زخمی کر دیا۔ احمد ولد نور احمد ساکن سرال نے تحریری درخواست دی کہ ملزم عالم خان ولد شاہ غازی ساکن دیہہ نے پسٹل تیس بور سے فائرنگ کر کے اس کے بیٹے حسن نواز اور اس کے نواسے وقاص احمد کو زخمی کردیا۔ سب انسپکٹر مظہر حسین نے مقدمہ درج کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر