عوامی مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،ایمان طاہر

عوامی مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،ایمان طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان) چیئر پرسن ایمان طاہر نے ضلع اور تحصیل کے بعد یونین کونسل میں مراکز صحت تعلیمی اداروں اور دفاتر یونین کونسل کے دورے شروع کر دیے ہیں پہلا دورہ گزشتہ روز اپنی آبائی یونین کونسل باہتر کا کیا ہے اس دورہ میں وہ نئی بننے والی یونین کونسل کے دفتر گئیں جہاں پر چیئرمین سید زاہد حسین شاہ ،وائس چیئرمین ڈاکٹر زبیر یوسف ،سابق ناظم سردار محسن افتخار خان ،سردار ایاز خان ،کونسلران اوردیگر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ میری آبائی یونین کونسل ہے اورمیرا ووٹ بھی آبائی قصبے باہتر میں درج ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اورعوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں ابھی تک حکومت نے نئی یونین کونسل کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈ مہیا نہیں کیے ہیں یونین کونسل باہتر کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور میجر گروپ کو سپورٹ کیا یونین کونسل کے دورہ کے موقع پر چیئر پرسن ایمان طاہر نے رورل ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر مسائل کے انبار دیکھنے میں�آئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ زندگی بچانے والی ادویات یہاں پر موجود نہیں تھیں اورنہ ہی ان ادویات کی کوئی فہرست تھی جب کہ ایکسرا مشین فعال ہونے کے باوجود ایکسرا مشین چلانے والے ملازم کی ڈیوٹی فتح جنگ لگا دی گئی ہے جس سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہر یونین کونسل کے بنیادی مراکز صحت میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ز اورایکسرا مشین ،ای سی جی مشین ،ادویات اوردیگر سہولتوں کا موجود ہونا عوام ہر شہری کا بنیاد ی ہے رورل ہیلتھ سنٹر جو کروڑوں روپے سے میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں بنوایا موجود ہ حکومت عوام کو ایک گولی تک بھی مہیا نہیں کررہی ہے اس دور ہ میں انہوں نے پوسٹ آفس کا دورہ بھی عوامی شکایات پر کیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں بوڑھے مردو خواتین پنشنرز تپتی دھوپ میں لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کررہے تھے پوسٹ آفس میں پینے کے لیے پانی ،بیٹھنے کے لیے بینچز اوردھوپ سے بچنے کے لیے سایہ تک میسر نہیں تھا ،جبکہ پینشنر ز کو پینشن کے حصول میں شدید مشکلات دیکھنے میں آئیں جس پر چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ عارف بنگش سے فون پر بات کی اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا عارف بنگش نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ خود پوسٹ آفس باہتر کا دورہ کرکے تمام عوامی مسائل موقع پر حل کریں گے۔