مہراب کھوسہ اغوا کیس آئی جی سندھ سے جواب طلب

مہراب کھوسہ اغوا کیس آئی جی سندھ سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی انکروچمنٹ کے افسر مہراب کھوسو کے اغوا سے متعلق دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور دیگر فریقین سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں نیاز کھوسو کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرا بیٹا مہراب کھوسو کراچی آرہا تھا کہ سپر ہائی وے پر پولیس اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا ۔میرے بیٹے کو ایس ایس ملیر راؤانوار کے کہنے پر اٹھایا گیا ہے کیوں کہ گڈاپ ٹاون میں تجاوزات کے خلاف میرے بیٹے نے آپریشن کیا تھا ۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر