پوری قوم پانامہ کے فیصلہ کی منتظر ہے،طاہر صادق

پوری قوم پانامہ کے فیصلہ کی منتظر ہے،طاہر صادق

اٹک(نمائندہ پاکستان)پوری قوم پانامہ کیس کے فیصلہ کی منتظر ہے ملک بھر میں احتساب کا عمل بڑوں سے شروع کیا جائے تب جا کر کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدو جہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور کرپٹ لوگوں سے چھٹکارا کے لیے ہے ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ نمائندوں سے چھٹکارا کے لیے صاف ستھرے نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ معاشرہ میں بہتری لائی جا سکے ضلع اٹک میں تحریک انصاف اور میجر گروپ اتحاد قائم رہے گا ان خیالات کا اظہارسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے نواحی گاؤں دورداد میں سینئر صحافی حافظ عبدالحمید خان سے ایک ملاقات میں کیا ہے جہاں وہ کونسلر میجر گروپ طاہر محمود کے بھتیجے پولیس ملازم بابر شہزاد کی شادی بخیر و خوبی انجام پانے پر مبارکباد کے لیے آئے تھے اس موقع پر لالہ محمد عبداللہ خان ، مشتاق احمد خان نیازی، ماسٹر نصیر احمد، ماسٹر مشتاق ، کونسلر طاہر محمود، محمد شفیق ، حفیظ احمد، اعجاز احمداور دیگر بھی موجودتھے میجر طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا مہنگائی ، بے روزگاری، بجلی بحران سمیت کسی بھی اہم ایشو پر موجودہ حکومت قابو نہیں پا سکی ہے تعلیم اور صحت دو اہم شعبے ہیں جنہیں حکومت ٹھیکے پر دینے جارہی ہے کسی بھی ملک میں تعلیم اور صحت حکومت کی ذمہ داری ہو تی ہے مگر اس حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کسی نہ کسی درجے میں موجود سہولتیں بھی چھیننے کی کوشش شرو ع کر دی ہے ہسپتالوں اور سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا عمل اسی سلسلے کی کڑی ہے عوام ان سے بیزار ہو چکے ہیں اس حکومت نے دعوے تو بہت کیے مگر عملی طور پر عوامی فلاح کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھایا میجر طاہر نے کہا کہ کاروباری حکمران حکومت میں آکر اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مال پانی اکٹھا کرنے کی غرض سے پیسے کی دوڑ میں شامل ہو گئے اب ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ موجودہ حکمران کرپٹ ہیں اس ملک میں عمران خان ایسا لیڈر ہے جو کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہے اُس کی یہ کوشش ملک کومحفوظ بنانے اور عوام کا مستقبل بہتر کرنے کے حوالے سے اندھیرے میں روشنی کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ضلع بھر میں پی ٹی آئی اور میجر گروپ اتحاد تاریخی کامیابی حاصل کر ے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر