قصبہ بھال کا پرائمری سکول پی ای ایف کے حوالے عوام کااحتجاج

قصبہ بھال کا پرائمری سکول پی ای ایف کے حوالے عوام کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بھال تحصیل کلرکہار میں گورنمنٹ پرائمری سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ جس پر گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے 74بچے واپس اپنے گھر بیٹھا لیے ہیں ۔ پیف نے چار اساتذہ تعینات کیے ہیں جو سارا دن سکول میں بیٹھے رہتے ہیں اور سکول میں اس وقت کوئی بچہ بھی زیر تعلیم نہیں اہل علاقہ نے پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کو تحریری درخواستیں دی ہیں جس میں بتایا کہ سرکاری رپورٹ کے مطابق کہ بھال سکول کا پنجم کا نتیجہ 2016ء میں صفر فیصد جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ سکول کا نتیجہ 57فیصد ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سکول کو واپس محکمہ تعلیم چکوال کے حوالے کریں ۔