بم دھماکوں کے باعث پوری قوم ڈپریشن کا شکارہے ،حلیم عادل شیخ

بم دھماکوں کے باعث پوری قوم ڈپریشن کا شکارہے ،حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں چوراہوں اور سڑکوں پرپارٹی پرچموں کو آویزاں کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر مسرورسیال ،نیاز شیخ ،علی میر جت،عبدالرسول بلالی ،انصاف شیخ ،شفیق بھگیو،محسن سیال موجود تھے ،جبکہ انہوں نے لاہور بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ نت نئے دھماکوں کے باعث پوری قوم ڈپریشن کا شکارہے ،عوام اور فوجی جوانوں کی شہادت پر پوری تحریک انصاف غمزدہ ہے ،پیپلزپارٹی او ر مسلم لیگ نواز سے اکتائی ہوئی عوام اب عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد نواز لیگ کی کارکردگی اور ان کے حکمرانوں کی عیاشیوں سے اچھی طرح واقف ہیں وہ جان چکے ہیں کہ نواز لیگ کی حکومت صرف ڈرائنگ روم کی سیاست تک محدود ہے اور ان عیاش بادشاہوں کو ملک قوم کی کوئی فکر نہیں ہے ،انہو ں نے کہاکہ ہر جگہ سے ہم جیتیں گے نواز لیگ پنجاب اور پیپلزپارٹی سندھ سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔تحریک انصاف نے جب بھی تبدیلی کانعرہ لگایا قوم نے بھی اسی انداز میں لبیک کہا ہے ۔پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کو اقتدار کی فکر ہے عوام کے مسائل کے لیے آواز اٹھانے والا لیڈر صرف عمران خان ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کو اقتدار کی فکر ہے عوام کے مسائل کے لیے آواز اٹھانے والا لیڈر صرف عمران خان ہے ،انہوںے کہاکہ گزشتہ دو ادوار کی حکومت نے جس انداز میں اس ملک کی عوام کو نقصان پہنچایاہے اسے بیان کرنا بہت مشکل ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ان دونوں ہی جماعتوں کے حکمران جس ڈھٹائی سے بیان بازیوں میں مصروف ہے اس پر جتنی بھی حیرت کی جائے کم ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر