نثار موائی کی عبوری ضمانت میں 10مئی تک توسیع

نثار موائی کی عبوری ضمانت میں 10مئی تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں اور اثاثے رکھنے کے کیس میں سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی عبوری ضمانت میں 10مئی تک توسیع کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اور اثاثے رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کردی۔ عدالت میں سابق وائس چیئر مین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر کے خلاف کرپشن سے متعلق نیب نے تفصیلی جواب جمع کرادیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا قمر سلطان اور نثار مورائی کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں ۔تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ نثار مورائی کے خلاف جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نثار مورائی کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کردی، واضح رہے دونوں ملزمان نثار مورائی اور سلطان قمر کے خلاف فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر خورد برد کر کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ سلطان قمر سانحہ صفورہ کیس میں فوجی عدالت سے بری ہو چکا ہے۔