راشد نسیم نے مقامی اسپتال میں زخمی کارکن کی عیادت کی

راشد نسیم نے مقامی اسپتال میں زخمی کارکن کی عیادت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے مقامی ہسپتال (آغا خان ) کے آئی سی یو میں زیرعلاج نیوکراچی کے کارکن ارشد علی کی عیادت کی جوکہ گذشتہ دنوں جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف شاہراہ فیصل پرہونے والے دھرنے کے دوران پولیس شیلنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اورزخمی کارکن کی جلدومکمل صحتیابی کی دعا کی ۔اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیروسابق ایم پی اے محمد یونس بارائی،نائب امیرضلع وسطی خالدصدیقی اوران کے بھائی اسرارعلی بھی ساتھ موجود تھے۔ راشدنسیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے ظلم کے پرامن احتجاج پرشیلنگ وگرفتاریاں عوامی و جمہوریت کے دعویداروں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی دارسی کے لیئے صدائے احتجاج بلند کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔اوچھے ہتکنڈے،دھمکیاں اورگرفتاریاں جماعت اسلامی کے کارکنوں کو عوامی جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔انہوں کراچی کے عوام پرزوردیا کہ وہ جمعہ 07اپریل کوجماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر