اطالوی بحری جہاز کار ا بنیر ے کی دورۂ خیر سگالی پر کراچی آمد

اطالوی بحری جہاز کار ا بنیر ے کی دورۂ خیر سگالی پر کراچی آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اطالوی بحریہ کا جہاز کارا بنیرے (CARABINIERE)دورۂ خیر سگالی پربدھ کو کراچی پہنچاہے۔ بندرگاہ آمد پر پاکستان نیوی کے اعلی حکام اور اطالوی سفارت خانے کے عملے نے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر اور دفاعی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بحری مشقوں اور دوطرفہ ملاقاتوں کے ذریعے مزید مستحکم بنانا اور فروغ دینا ہے۔ کراچی میں اپنے قیام کے دوران جہاز کے افسران اور جوان پاکستان نیو ی میں اپنے ہم منصبوں سے پیشہ وارانہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کریں گے۔ بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر پاکستان نیوی کے بحری بیڑے اور اطالوی بحری جہاز کے درمیان کھلے سمندر میں متعدد بحری آپریشنز پر مشتمل ایک مشق بھی منعقد کی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر