بیسٹ وے سیمنٹ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے کوہ پیماہ کواسپانسرکریگا
کراچی (پ ر)دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ، جسے سر کرنے کی ہر سال ہزار ہا کوششیں کی جاتی ہیں مگر چند خوش نصیب ہی اس میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے سیمنٹ مینوفیکچرر بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ خوشحال پاکستان کی تعمیر کی جانب اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خوشحالی کی راہ پر اب ایک قدم اور آگے بڑھا رہا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر، لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی جن کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے اور جو پاکستان کی بہادر افواج کا حصہ رہ چکے ہیں، جن کی دلیرانہ روش اور فرض شناسی پر انہیں صدارتی تمغۂ برائے حسن کارکردگی اور تمغۂ بصالت سے بھی نوازا جاچکا ہے اور جو کوہِ پیمائی کے قومی اسکول واقع فرانس سے تربیت یافتہ ہیں اور کامیابی سے آٹھ ہزار میٹرز کی چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ اب دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے جارہے ہیں۔ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے اِن کے اس دلیرانہ اور جراتمندانہ اقدام کی بھرپور مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی کی متوقع کامیابی نہ صرف پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گی بلکہ نئی نسل کے لئے بہادری کی نئی مثالیں بھی قائم کرے گی۔