جماعت اسلامی کی لاہور دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

جماعت اسلامی کی لاہور دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پردہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت اورچارفوجی جوانوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی اورملک کو عدم استحکام ومردم شماری کو سبوتاژکرنے کی سازش قراردیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورزخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن اورکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔صوبائی امیر نے زوردیاکہ حکومت مذکورہ دہشتگردی کے واقعہ کانوٹس،تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی اورقومی ایکشن پلان کی روح کے مطابق کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھاجائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر